فلسطین میں انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ،
فلسطین کی نصف سے زائد آبادی بدترین صورت حال میں ہے، روا ں سال 538بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا‘ اقوا م متحدہ
اتوار 28 دسمبر 2014 14:05
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) فلسطین میں انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کرگیا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی نصف سے زائد آبادی بدترین صورت حال میں ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق انیس سو سڑسٹھ کے بعد سے اب تک کی خراب ترین صورت حال ہے،غزہ میں زندگی دوبھر ہے اور بحران دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے،نقل و حمل کی پابندیاں، خوراک کی کمی، بے گھر افراد غرض مسائل کی فہرست کافی طویل ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی ایسے ہی کئی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق اس سال پانچ سو اڑتیس بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ ڈیڑھ سو کے قریب خاندانوں کے تین یا اس سے زائد افراد شہید ہوئے،رواں سال غزہ میں ایک لاکھ افراد آئی ڈی پی بن گئے، بارہ لاکھ افراد کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، اس سال اسرائیل نے فلسطینیوں کے بائیس ہزار مکانات تباہ کیے، چھ لاکھ افراد جزوی تباہ مکانات میں رہنے پر مجبور ہیں، بائیس ہزار سے زائد گھرانے ایسے ہیں جن کی کفالت خواتین کررہی ہیں، غزہ میں تیرہ لاکھ افراد غذائی کمی کا شکار ہیں، مغربی کنارے میں اس سال تقریبا ایک ہزار فلسطینیوں کی جانیں اسرائیل نے لے لی اور ہزاروں سے زائد زخمی ہوئے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.