قدرتی آفات ، حادثات اور دہشت گردی کے واقعات میں متاثر ہونے والوں کے لئے سائیکوٹراماسینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
پیر 29 دسمبر 2014 15:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) قدرتی آفات ، بڑے حادثات اور دہشت گردی کے واقعات میں متاثر ہونے والے افراد کے ذہنی و نفسیاتی مسائل اور بیماریوں کے علاج اور ان کی بحالی کے لئے پنجاب میں سائیکوٹراما سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان سول سیکرٹریٹ میں پرائم منسٹر سائیکوسوشل ایڈوائزری کونسل کی کوارڈینیٹر ماروی میمن (ایم این اے) کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا، سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک ، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت مومن آغا، سیکرٹری ہائرایجوکیشن عبداللہ سنبل، سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین،سپیشل سیکرٹری ہوم ڈاکٹر شعیب اکبر کے علاوہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، لاہور جنرل ہسپتال اور دیگر اداروں سے ماہرین نفسیات پروفیسر آفتاب آصف، ڈاکٹر رابعہ فرحان، ڈاکٹر شاہد ہاشمی ، رمشا رفیق،ڈاکٹر علی ہاشمی، ڈاکٹر آفتاب قادر خان، ڈاکٹر نازش عمران، ڈاکٹر فراست علی ڈوگراور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.