اوکاڑہ،درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکزز کا احتجاج و دھرنا،
سپروائزر شمیم اختر کے مظالم، زیادتیوں کیخلاف اور مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی،فوری سپروائزر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ، ڈی سی او آفس تک ریلی
پیر 29 دسمبر 2014 17:32
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکزز کا احتجاج اور دھرنا،سپروائزر شمیم اختر کے مظالم، زیادتیوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی،فوری طو پر سپروائزر شمیم اختر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ، ڈی سی او آفس تک ریلی۔ تفصیلات کے مطابق بنیادی ہیلتھ یونٹ32ٹو آر اور21جی ڈی اوکاڑہ کی سپروائزر شمیم اختر کے2012سے جاری مظالم کے خلاف اور اپنے حقوق کے بارے میں درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ضلع بھر میں سے آئیں ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی۔
ریلی کے شرکاء نے فوری طور پر سپروائزر کے تبادلے کا مطالبہ کیا جو بااثر ہونے کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنی ڈیوٹی سے اکثر غیر حاضر رہتی ہیں اور یہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سے نہ صرف تنخواہ میں سے بھتہ لیتی ہے بلکہ ورکروں پر ناجائز ٹارچر اور ذہنی اذیت دیتی رہتی ہے۔(جاری ہے)
یہ اپنی سرکاری گاڑی کو چارہ لانے، فصلوں کیلئے بیج، کھاد، سپرے وغیرہ لانے اور دیگر نجی کاموں کیلئے استعمال کرتی ہے اور پٹرول کا بل گورنمنٹ سے وصول کررہی ہے۔
اس کے ظلم کی وجہ سے 5ورکرز نوکری سے گئیں اوراس کے ظلم کے باعث چھٹی نہ ملنے پر 2ورکرز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ اور کی مار پیٹ کا عملی مظاہرہ انٹرنیٹ یوٹیوب پر لیڈی ہیلتھ ورکرز فائٹ اِن اوکاڑہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ شمیم اختر سپروائزر کی بہن رفعت طاہرہ اور بھابھی صفیہ بانو جو کہ بالکل اَن پڑھ ہیں اور اپنا نام و پتہ بھی بمشکل لکھ سکتی ہیں ان کے جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے انہیں بھرتی کروایا ہے جنکی انکوائری ہونے پر سچ کا سچ اور جھوٹ کا جھوٹ ثابت ہوجائے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شمیم اختر سپروائزر کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کا اختتام ڈی سی او آفس کے باہر ہوا۔ انتظامیہ نے مظاہرین سے1دن کا وقت لے لیا اوران کے جائز مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات نہ تسلیم کئے گئے اور سپروائزر شمیم اختر کو نہ تبدیل کیا گیا تو وہ اپنا احتجاجی دھرنا دوبارہ دیں گے#مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.