دہشت گردی کے خلاف بیس نکاتی قومی ایکشن پلان کا اطلاق الیکٹرانک میڈیا پر بھی ہوتا ہے،اشرف گجر
پاکستان کے تمام قومی و سماجی حلقے، سول سوسائٹی کے متحرک و نمائندہ افراد دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے مئوثر کردار ادا کریں, وکلاء صحافیوں علماء کرام اہل علم دانشوروں اورتاجروں سمیت سول سوسائٹی ٹی وی ناظرین سے توقع ہے کہ وہ ٹی وی چینلز پر اس حوالے سے نظر رکھیں گے, 20نکاتی قومی ایکشن پلان کے کسی ایک نکتے کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمراکسی بھی ایسے چینل کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے، ممبر پیمرا و سربراہ لیگل ریفارمز کمیٹی
پیر 29 دسمبر 2014 18:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستان کے تمام قومی و سماجی حلقوں نیز ہر سطح پر سول سوسائٹی کے متحرک و نمائندہ افراد کو ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے اپنا مئوثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ممبر اور حکومت ِ پاکستان کی لیگل ریفارمز کمیٹی کے سربراہ چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام طبقات اور جملہ ادارے اس اہم مشن میں وزیر اعظم کے ہم قدم ہیں۔ ممبر پیمرا چوہدری محمد اشرف گوجر نے وکلاء صحافیوں علماء کرام اہلِ علم دانشوروں اورتاجروں سمیت سول سوسائٹی نیز ٹی وی چینلز کے تمام ناظرین سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس امر پر گہری توجہ مرکوز رکھیں گے کہ کوئی ٹی وی چینل دہشت گردی میں ملوث مسلح جتھوں کی تشہیر نیز مذہبی منافرت و مسلکی استحصال کی بنیاد پر اشتعال انگیزی و فرقہ واریت کی کوریج نہ کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.