ائیر ایشیاء طیارہ گمشدگی،وہ خوش قسمت خاندان جو سانحہ سے بال بال بچ گیا
پیر 29 دسمبر 2014 21:34
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء)قدرت کے فیصلے انسان کی محدود عقل سے بالا تر ہیں اور اکثر ہم جس بات کو اپنے لئے بڑا نقصان سمجھ رہے ہوتے ہیں قدرت نے اسے ہمارے لئے عظیم نفع میں بدلنے کا فیصلہ کررکھا ہوتا ہے۔ انڈونیشیا کے ایک خاندان کو بھی ایک ایسا ہی تجربہ ہوا ہے اور یہ درجن بھر افراد محض ایک ای میل نہ پڑھنے کی وجہ سے ائیرایشیاءکی لاپتہ ہونے والی پرواز میں سوار نہ ہوسکے اور یوں آج اس دنیا میں زندہ سلامت موجود ہیں۔
ایری پترو کا ہیونر کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سمیت خاندان کے 10 افراد کی بکنگ کروارکھی تھی اور پرواز QZ8501 کی روانگی کا وقت صبح 7 بجکر 20 منٹ بتایا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں ائیرلائن کی طرف سے ای میل بھیجی گئی کہ پرواز تقریباً 2 گھنٹے پہلے روانہ ہورہی ہے اور وہ ساڑھے پانچ بجے ٹیک آف کریں گے۔(جاری ہے)
اتفاق سے ایری اپنی میل نہیں دیکھ پائے اور یوں دو گھنٹے کی تاخیر سے ائیرپورٹ پر پہنچے۔
وہ کہتے ہیں کہ پرواز نکل جانے پر وہ بہت افسردہ تھے اور ان کے خاندان کے افراد بھی رنجیدہ تھے، البتہ ائیرلائن نے انہیں بعد کی ایک پرواز میں روانگی کی پیشکش کررکھی تھی۔ جب یہ معلوم ہوا کہ وہ جس پرواز کے نکل جانے کا افسوس کررہے تھے وہ لاپتہ ہوچکی ہے تو وہ بے اختیار اپنی خوش قسمتی پر اظہار تشکر کرنے لگے۔ انہوں نے پریشانی اور گھبراہٹ کی وجہ سے دوسری پرواز کی پیشکش بھی مسترد کردی۔ ایری اور ان کا خاندان اب تک یقین نہیں کرپارہے کہ کس طرح مختصر تاخیر نے ان کی جان بچالی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.