پاکستانی نژاد امریکی ماڈل سعیدہ امتیاز پہلی بالی ووڈ فلم ”ریڈ رم“ ریلیز کے لیے تیار،
فلم ”کپتان“ میں جمائمہ کا کردار کیا مگر ریلیز نہ ہوسکی، ”ریڈرم“ سے بالی ووڈ میں اچھی انٹری دے رہی ہوں،انٹرویو
منگل 30 دسمبر 2014 11:52
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) پاکستانی نژاد امریکن اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کی بالی وڈ میں پہلی فلم ”ریڈرم “ کی عکسبندی اور پوسٹ پروڈکشن مکمل ہونے کے بعد تشہیری مہم کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا۔فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی سعیدہ امتیاز تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے آئندہ ماہ کے وسط میں ممبئی پہنچیں گی، جہاں سے فلم کی باقاعدہ تشہیری مہم کا آغازہوگا جب کہ فلم کو دنیاکے بیشترممالک میں ریلیز کرنے کے لیے بھی وہ برطانیہ اور مڈل ایسٹ سمیت دیگر ممالک میں جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعیدہ امتیاز نے سابق کرکٹر عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ”کپتان“ میں جمائمہ کا کردار بھی نبھایا ہے۔سعیدہ امتیاز نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بالی وڈ میں کا م کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔(جاری ہے)
فلم کی عکسبندی شیڈول کے مطابق مکمل کر لی گئی تھی اور اس کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری تھا جس کی وجہ سے مجھ سمیت کاسٹ کے تمام لوگ دیگر کاموں میں مصروف تھے۔
مجھ سے ایک ہفتہ قبل فلم ”ریڈرم“ کی تشہیری مہم کا شیڈول فائنل ہونے کے بعد رابطہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے اپنے دوسرے پروجیکٹس سے بریک لے لی ہے اور اب اپنی تمام تر توجہ صرف اور صرف بالی وڈ میں پہلی فلم پر مرکوز ہے۔انھوں نے کہا کہ میں بالی وڈ سے پہلے پاکستانی فلم میں کام کر چکی ہوں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ فلم تاحال ریلیز نہیں ہو سکی ہے۔ اس فلم سے مجھے بہت سی امیدیں تھیں اور اسی کی وجہ سے میں نے بہت سے اچھے پروجیکٹ بھی سائن نہ کیے۔ میں چاہتی تھی کہ پہلے ”کپتان“ ریلیز ہو جائے اور اس کے بعد ہی میں کسی دوسرے پروجیکٹ کا حصہ بنوں لیکن ایسا ممکن نہ ہوا تو پھر میں نے بالی وڈ میں ایک منفرد موضوع پر بننے والی فلم سائن کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.