آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں (کل) ہوبارٹ ہریکینز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

جمعرات جنوری 12:04

آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں (کل) ہوبارٹ ہریکینز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں ..

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں (کل) جمعہ کو ہوبارٹ ہریکینز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچ کھیلے گی۔ لیگ میچز میں چار ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے مابین سیمی فائنلز مقابلے بالترتیب 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 جنوری کو ہوگا۔