پاکستان کو اس کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، بھارتی وزیر داخلہ ،
ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان حقائق کے منافی ہے ، راجناتھ سنگھ
جمعہ 2 جنوری 2015 14:49
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی ملک بھارت کی طرف بری آنکھ سے دیکھے گا اس کو سخت جواب دیا جائیگا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسا جواب دیا جائیگا جو اس کے گمان میں بھی نہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے کسی بھی ملک کو کرارا جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں جو ہمارے ملک کی طرف بری آنکھ ڈالے گا راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے جوان پوری قوت کے ساتھ اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں ۔
انہوں نے پاکستان کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائیہ ملک کو ایسی کوئی حرکت نہیں کرنی چاہیے جس کا اس کو خمیازہ اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سیز فائر خلاف ورزیوں کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی خلاف ورزیوں اور گولی باری کے واقعات کے سلسلے میں متعلقہ حکام کی سطح پر رابطہ رہتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.