جوڈیشل کمیشن بننے تک اسمبلی میں نہیں جائینگے،عمران خان
جمعہ 2 جنوری 2015 16:17
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد جب تمام مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں تو آئین میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ،سخت اختلافات کے باوجود دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد دکھانے کیلئے اے پی سی میں شرکت کرنے جارہے ہیں ۔ جمعہ کے روز اپنی ر ہائش گاہ بنی گالہ کے باہر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم اکٹھی ہوچکی ہے اور ہم بھی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے متحد ہوگئے ہیں اس کے علاوہ بارڈر پر پیش آنیوالی صورتحال پر بھی پوری قوم متحد ہے ۔
انہوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے اندر رہنا چاہتی ہے اگر آرمی ایکٹ کے اندر ساری چیزیں حاصل ہوجائیں تو پھر آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ ججز کو دہشتگردوں سے خطرہ ہوتا ہے لیکن اگر ہم آرمی ایکٹ کو مضبوط کرلیں تو تمام مسائل حل ہوجائینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں ہم اس وقت تک نہیں جائینگے جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا کیونکہ ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو پھر دھاندلی کا کیسے پتہ چلے گا ۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے صورتحال کے پیش نظر لچک کا مظاہرہ کیا لیکن وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کوئی بھی مفاہمت نہیں دکھائی گئی اس سلسلے میں وزیراعظم سے خود بات کرونگامزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.