بہاول پور ،ڈی پی او شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
ہفتہ 3 جنوری 2015 20:30
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ اسلام محبت یگانگت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرتما م مکاتب فکرکی تمام قابل احترام ہستیوں کے خلاف کوئی بات ،اشارہ یا کتاب تحریری یا تقریری یا کیسٹ وغیرہ غرض یہ کہ کسی بھی شکل میں ہرگز نہیں کی جائے گی اور ایسے بیانات نعروں،تقریروں اور تحریروں سے مکمل احترازکیا جائے گا۔
جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو یا فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے متاثر ہونے کا امکان ہو۔تمام مکاتب فکر کے علماء خطباء لاؤڈ سپیکر سے متعلق قانون کی سختی سے پابندی کریں گے۔(جاری ہے)
یعنی مساجد میں لاؤڈ سپیکر سوائے اذان اور عربی خطبہ کے علاوہ استعمال نہیں کیا جائے گاتاہم مساجد کے اندر لاؤڈ سپیکر اتنی مناسب آواز میں استعمال کیا جائے گا جو صرف سامعین تک محدود رہے۔
جلوسوں اور جلوسوں کے منطمین اس بات کے ذمہ دار ہونگے کہ مقررین میں سے کوائی ایسی تقریر نہ کریں اور نہ ہی ایسے نعرے لگائیں کہ جن سے دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو۔تمام مذہبی نوعیت کے جلسے و جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیدا کی جائے گی۔علماء اور امن کمیٹیوں کے اراکین امن امان اور بھائی چارے کی خاطر انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں ۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام علماء کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران حافظ یونس، مولانا ریاض احمد اویسی،مولانا صہیب ، مفتی ارشاد، مسلم قریشی،ظفر بخاری سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کے علاوہ ڈی ایس پی سٹی شفقت ندیم عطاء ، ڈی ایس پی صدر ریاض حسین بخاری اور ایس ایچ اوزسٹی و صدر سرکل نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.