این اے 122 حلقے کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کروائے جائیں‘ تحریک انصاف پنجاب ،
(ن) لیگ این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتا ل حوالے سے اصل حقائق کو میڈیا میں توڑ مڑور کر پیش کررہی ہے، این اے 122 کی رپورٹ نے (ن) لیگ کے درباریوں کی رات کی نیندیں اڑا دی ہیں اعجازاحمدچوہدری کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 3 جنوری 2015 22:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ (ن) لیگ این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتا ل حوالے سے اصل حقائق کو میڈیا میں توڑ مڑور کر پیش کررہی ہے، این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے دوران30 ہزار بوگس ووٹ نکلے ہیں ،تمام بھیگوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں، 100 پولنگ اسٹیشن میں سے 14 اور 15 فارم نہیں نکلے ، تین پولنگ اسٹیشن میں این اے 124 کے ووٹ نکلے ہیں 30 پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپر کے رنگوں میں فرق ثابت ہوا ہے اور 10 پولنگ اسٹیشن کے آر او اور موجودہ رزلٹ میں بڑا فرق ہے۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلے دن سے دھاندلی کے حوالے سے جو موقف تھا آج این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ 2013 ء کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی تھی، این اے 122 رزلٹ سامنے آنے کے بعد 2013 ء کے انتخابات مشکوک ہو چکے ہیں ،اس دھاندلی کا فائدہ (ن) لیگ کو پہنچا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.