مدارس اور تعلیمی اداروں کا نصاب تبدیل کیا جائے‘ ڈاکٹر طاہر القادری
پیر 5 جنوری 2015 17:43
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 31 ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس، کالجز، یونیورسٹی کا نصاب عصری ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جائے ، غیر مسلموں کے حقوق، انسانیت سے محبت، عدم تشدد، دہشتگردی سے نفرت پر کوئی باب نصاب میں شامل نہیں،آرمی چیف اور پارلیمنٹ میں بیٹھی تمام جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ نصاب کی تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
باامر مجبوری ہی سہی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تعاون کرنے والی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں،یہ امر باعث اطمینان ہے کہ فوج نے جو فیصلے کیے اس پر قائم دائم ہے، دہشت گردوں کو بچانے کیلئے کوئی سیاسی راستہ دیا گیا تو پھر ملک کا اللہ حافظ اور سوال اٹھے گا کہ پاکستان کیوں بنایا گیا تھا؟ پختہ ارادے کے ساتھ سخت فیصلے کرنے کا وقت آ گیا، ہر ادارہ سانحہ پشاور کے شہداء اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والے 50 ہزار خاندانوں کو جوابدہ ہے، شدید سردی اور دھند کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں عوام نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس سے امیر تحریک فیض الرحمان درانی، خرم نواز گنڈاپور،ڈاکٹر رحیق عباسی، علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ اعجاز حسین بہشتی، سجادہ نشین حضرت سخی سلطان باہو، صاحبزادہ قمر سلطان، میر افضل، پیر سید نفیس الحسن شاہ، امجد بشیر ( ممبر یورپین پارلیمنٹ) بشپ اکرم مسیح گل، ہندو رہنما پنڈت بھگت لال اور راضیہ نوید نے خطاب کیا، میلاد کانفرنس میں ملک کے ممتاز نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے، ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں رنگ برنگے ہزاروں غبارے اور 63 کبوترفضا میں چھوڑے گئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات انسانیت سے پیار ،عدم تشدد پر مبنی تھیں ، بے گناہوں کی جانیں لینے والوں کا اسلام اور مصطفوی تعلیمات سے دور کا بھی واسطہ نہیں،جہاد اور فساد کے درمیان تمیز کرنے کا وقت آ گیا، اسلام نے جہاد بالنفس کو افضل قرار دیا ہے، بے گناہوں کی جانیں لینے والے جہنم کا ایندھن بنیں گے، نبی اکرم ﷺ تو میدان جنگ میں کافر عورتوں اور بچوں پر تلوار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتے تھے، آپ ﷺ انسان تو درکنار وہ جانوروں کی ایذا رسانی کے خلاف تھے، دہشتگرد اسلامی تعلیمات کو مسخ کر رہے ہیں جو کفر اور گمراہی کا راستہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.