پشاور سانحہ پر ایرانی قائم مقام قونصل جنرل کی اظہار افسوس ،
سانحہ پشاور جیسے واقعات سے پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کوکسی بھی طور شکست نہیں دی جاسکتی، اسد قیصر، اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنر ل کا سپیکر چیمبر میں اسد قیصر سے ملاقات
پیر 5 جنوری 2015 23:24
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) پشاور میں مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل سعید زینتی نے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور حالیہ سانحہ پشاور پر ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سانحہ پشاور جیسے واقعات سے پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کوکسی بھی طور شکست نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک بہادر قوم ہے اور ایسے واقعات سے اسے کمزور نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اس سانحہ نے قوم کو مشکل حالات کا جرات مندی اور حوصلے سے مقابلہ کرنے کا درس دیا ہے جس کے باعث پاکستانی قوم ناقابل تسخیر ہوگئی ہے ۔
سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سانحہ پشاور سے ابھی تک ہر دل دکھی ہے اور اس سانحہ میں ملو ث لوگ مسلمان تو دور، انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں اور ا ن عناصر نے جو ظلم کیا ہے ایسا عمل تو درندے بھی نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پوری انسانیت کی تاریخ میں ایسے سانحے کی مثال تک نہیں ملتی ۔(جاری ہے)
اور پوری دنیا سے ابھی تک اس واقعے پر تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سانحہ پشاور کے درد کو محسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار کیا انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران کی حکومت اور عوام کی تعزیت سے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان بالخصوص پشاور کے عوام کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے اور وہ اس کے لئے ایرانی حکومت اور عوام کے دلی طورپر مشکور ہیں۔قبل ازیں پشاور میں مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل سعید زینتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام دکھ درد کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور اس سانحے نے ایران کے عوام کے ہر دل کو دکھی اور ہر آنکھ کو پرنم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ پہلے ہی حکومتی سطح پر اس سانحے میں پاکستانی عوام سے تعزیت کرچکے ہیں اور وہ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے یہاں خود چل کرآئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں سوگوار خاندانوں کی تعزیت کے لئے ان کے پاس موزوں الفاظ نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اس غم میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہے اس موقع پر شہدا کی بلندی درجات ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اورسوگوار خاندانوں کویہ دکھ درد عزم و حوصلے سے برداشت کرنے کی دعا بھی کی گئی ۔اس موقع پر ایرانی قونصل خانے کے پی آر او امیتاز علی اور ترجمان آسیہ نبی حسین بھی موجود تھیں۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.