ورلڈ کپ 2015ء ،پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں آن لائن مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

منگل 6 جنوری 2015 12:36

ورلڈ کپ 2015ء ،پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں آن لائن مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔جنوری 2015ء ) پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ 2015ء میں 15فروری کو شیڈول ہائی وولٹیج میچ کے لیے فروخت کے لیے آن لائن پیش کی گئی ٹکٹیں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ ٹکٹیں اپنی اصل رقم سے 20گنا زیادہ قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں اور اب تک اسے 60سے زیادہ کیسزسامنے آچکے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق پاک بھارت میچ سے ہے ۔ایڈیلیڈ میں شیڈول مقابلے کی ٹکٹیں 400ڈالر تک میں فروخت کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :