ٹنڈوالہیار،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرایم کیوایم کی جانب سے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے
منگل 6 جنوری 2015 16:42
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی رسول پاک ﷺ کا یوم ولادت 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم زونل آفس واقع قلعہ چوک پر روایتی چراغاں کیا گیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی ، یونٹ ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نکلنے والے جماعت اہلسنت اور دیگر تنظیموں کے مرکزی جلوس اور دعوت اسلامی کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کی۔
اس موقع پرسادات کالونی، چمبڑ ناکہ چوک، لال بلڈنگ چمبڑ روڈ،ڈسکو ہوٹل اور قلعہ ایریا کے مقامات پر مختلف یونٹس کی جانب سے لگائے گئے خیر مقدمی کیمپس سے زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا ، علمائے کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔(جاری ہے)
زونل انچارج و ا راکین زونل کمیٹی نے جلوس میں شریک علمائے کرام اور مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلا د النبی ﷺ کی دلی مبارکبادپیش کی۔
اس موقع پر علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے جشن عید میلا د النبی ﷺ کے جلوسوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بھرپور شرکت کا خیر مقدم کیا اور اس مبارک مہینے کا تقدس برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی عملی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خصوصی کردار ادا کئے جانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے جلوس کی گذرگاہوں پر قائم استقبالیہ کیمپوں سے جلوس کے شرکاء کو شربت پلایا ، لنگر اور مٹھائی بھی تقسیم کی اور انہیں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کی دلی مبارکباد پیش کی۔جلوس کے دوران خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر ہمہ وقت موجود رہی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.