ملکی زراعت کو ترقی دینے کیلئے غذائی چیلنجز سے نبر آزماں ہونا پڑے گا ،فدا حسین گاڈی

منگل 6 جنوری 2015 21:44

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ملکی زراعت کو ترقی دینے کیلئے غذائی چیلنجز سے نبر آزماں ہونا پڑے گا ہمارا مقصد زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے یہ بات پاکستان کراپ پرو ٹیکشن ایسوسی ایشن کے ریجنل کوارڈینیٹر چیف ایگزیکٹو بائیو ٹریک انٹر پرائز ز فدا حسین گاڈی نے گرینڈ دوستی میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اسی طرح مشترکہ پروگرام کے زریعے کسان بھائیوں کی خدمت کا ایک نیا پیلٹ فورم متعارف کرایا ہے تاکہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار زراعت متعارف کروائی جائے تاکہ دنیا میں ہونے والی نئی ریسررچ کے متعلق آگاہی ہو سکے PCPAکے رہنما احسان کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج جو محاز جنگ پر ہے ہم نے اپنے وطن عزیز کی غذائی سرحدوں کو محفوظ کرنا ہے جس کیلئے ہمیں زراعی محاذ پر ایک کامیاب جنگ لڑنی ہے داماس کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد داہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پرانی روایات کو ترک کرکے نئی ٹیکنالوجی کے متعلق کاشتکاری کرنی چاہیئے جس سے فی ایکٹر پیدوار میں دوگنا اصافہ ہوگا اس تقریب میں چیف ایگزیکٹو گرین لینڈ انٹرنیشنل مرتضیٰ چانڈیہ اور چیف ایگزیکٹو گرین مارک انٹر پرائزز ریاض احمد پتافی کے علاوہ دیگر زرعی ماہرین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔