ورلڈ کپ 2015 میں روشنی والی وکٹیں اور بیلز استعمال ہوں گی، ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا، آئی سی سی
جمعہ 9 جنوری 2015 17:14
دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ کے تمام میچز میں روشن جگمگاتی ہوئی زنگ وکٹیں اور بیلزاستعمال کی جائیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیمیں سیڈنگ کے اعتبار سے دو پولز میں تقسیم کی گئی ہیں۔ورلڈ کپ دوہزارپندرہ میں چودہ ٹیمیں حصہ لی رہی ہیں۔ جنہیں ان کی عالمی رینکنگ کی اعتبار سے دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پول سے چارٹیمیں کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ہر فتح پر دو جبکہ میچز برابر یا بے نتیجہ رہنے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ گروپ اسٹیج میں اگر دو یا زائد ٹیموں کے پوائنٹس برابر رہتے ہیں تو وہی سائیڈ آگے جائے گی۔ جس کا رن ریٹ بہتر ہوگا۔ اگر رن ریٹ پر بھی مقابلہ برابر رہا تو پھر باہمی مقابلوں کے نتیجے اور رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
یہی فارمولا کوارٹر فائنلز میں بھی برابر رہنے والی ٹیموں کے لئے اختیار ہوگا۔
آئی سی سی کے ورلڈکپ قوانین کے مطابق ریزرو ڈے صرف ناک آؤٹ میچز کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ٹائی میچز کے فیصلے کیلئے سپر اوور نہیں ہوگا اور اگر فائنل میں مقابلہ برابر رہا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا۔ ایونٹ میں ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا۔ ورلڈ کپ کے تمام میچز میں روشن جگمگاتی ہوئی زنگ وکٹیں اوربیلز استعمال کی جائیں گی۔ جن کی رنگ برنگی روشنی فیصلوں میں معاون ثابت ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.