آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،، مائیکل کلارک کی قیادت فٹنس سے مشروط
اتوار 11 جنوری 2015 17:54
سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015: مائیکل کلارک کی قیادت فٹنس سے مشروطآسٹریلیا نے مائیکل کلارک کو ورلڈ کپ کا کپتان مقرر کر دیا ہے لیکن ان کی کپتانی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کلارک کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے اکیس فروری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان جارج بیلی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا نے ہوم گراوٴنڈز پر نیوزی لینڈ کے اشتراک سے ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
مائیکل کلارک کو فٹنس سے مشروط کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ انہیں اکیس فروری تک فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ آسٹریلیا اپنی ورلڈ کپ مہم کی شروعات چودہ فروری کو میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ اکیس فروری کو اس کا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے برسبین میں ہوگا۔(جاری ہے)
مائیکل کلارک کو ورلڈ کپ میں کینگروز کی قیادت کے لیے بنگلہ دیش سے میچ تک فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔
میگا ایونٹ کے پہلے دو میچز اور مائیکل کلارک کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں قیادت کے فرائض نائب کپتان جارج بیلی انجام دیں گے۔ اسپیشلسٹ اسپنر کے لیے نیتھن لیون کے بجائے زیویئر ڈوہرٹی کو ترجیح دی گئی ہے۔ اسپن کے شعبے میں ڈوہرٹی کی معاونت آل راوٴنڈر گلین میکس ویل کریں گے۔بیٹنگ کاشعبہ ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، اسٹیو اسمتھ سنبھالیں گے۔ شین واٹسن، مچل مارش، جیمس فوکنر اور میکس ویل چار آل راوٴنڈر ہیں۔ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ہوں گے۔ چار فاسٹ بولرز مچل جونسن، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ہیں۔ مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس کی بحالی کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تماشائی کی حیثیت سے ہی دیکھ سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.