سرکاری ہسپتالوں میں مشینیں ڈاکٹرز خود خراب کرتے ہیں ان کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ہوگا،سینیٹر عدنان خان

پیر 12 جنوری 2015 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) سینیٹر عدنان خان نے قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انکشاف کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مشینیں ڈاکٹرز خود خراب کرتے ہیں ان کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیٹی اجلاس میں انہوں نے کہاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریڈیالوجی لیب بارے تحقیقات جلد کرنے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے ٹیسٹ آسان اور مفت کرنے بارے ٹیکنالوجی سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں لیب مشینیں خود ڈاکٹرز خراب کرتے ہیں کیونکہ انہیں پرائیویٹ لیب والے کمیشن دیتے ہیں خیبرپختونخواہ میں صورتحال مزید خراب ہے یہ اہم معاملہ ہے ایف آئی اے کو تحقیقات کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ لیب اور سرکاری لیب کی فیس ایک جیسی کرنے سے بھی بہتر ہوسکتے ہیں