پولیو کے خلاف ہر پاکستانی کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی ‘صوفی مسعود احمد صدیقی

منگل 13 جنوری 2015 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے بانی قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عوام میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ ”پولیو سے محفوظ پاکستان “سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیو کے خلاف ہر پاکستانی کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ہم اپنی آنیوالی نسلوں کو ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان دے سکیں جس کے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو باقاعدگی سے پولیو ویکسینیشن کے قطرے پلوائے جائیں ان کا کہنا تھا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنے بچوں کا مسقبل مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام میں آگاہی شعور کیلئے سیمینارز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا مقصد پولیوکے خاتمے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بناتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور پُرامن ، روشن اور مضبوط پاکستان کیلئے ہم ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب سے پیر احسان الحق معصومی ،ڈاکٹر ذوالفقار علی گل،پیر ڈاکٹرارشد ،پیر ڈاکٹر الیا س قادری، ڈاکٹر محمد آصف نقشبندی،پیر الطاف حسین نقشبندی، ڈاکٹر اختر حسین سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کو ممکن بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عہد کیا ۔

متعلقہ عنوان :