چوہدری نثار کی خیبرپختونخواہ حکومت کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،
ملک نہایت نازک حالات سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں متحد اورقومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں،وفاقی وزیر داخلہ ، صوبائی حکومت کو وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی
منگل 13 جنوری 2015 18:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں خیبرپختونخواہ حکومت کے دو سینئر لیڈروں نے ملاقات کی ، جن میں سینئیرصوبائی وزیرخیبرپختونخواہ عنایت اللہ اورجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر طارق اللہ(ایم این اے) شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک نہایت نازک حالات سے گزر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دھشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کی روشنی میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.