میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انعقاد میں توسیع کر دی گئی ہے، ناظم امتحانات بنوں

بدھ 14 جنوری 2015 16:01

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں ناظم امتحانات انعام اللہ شاہ نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2015کے تاریخ انعقاد میں توسیع کی گئی ہے میٹرک کے سالانہ امتحان جو کہ 12مار چ2015کو ہو رہے تھے اس میں ایک ہفتہ کی توسیع کرکے 19مارچ2015کو ہونگے اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2015کے جو کہ پہلے 22اپریل2015کو ہونے تھے اب 29اپریل 2015کی تاریخ مقرر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بورڈ کمیٹی آف چیئر مین کا ایک ہنگامی اجلاس مورخہ7جنوری 2015کو پشاور بورڈ میں معقد ہوا تھا جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015، سیکورٹی کے صورتحال اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے سیکورٹی پلان کو زیر بحث لایا گیا جس میں صوبہ خیبر پختونخواہ تمام تعلیمی بورڈوں کے مذکورہ امتحانات کیلئے پہلے سے مقرر کردہ تاریخ کو مذید ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ طلباء اپنے کورسز کو مکمل کر سکے اس موقع پر تعلیمی بورڈ کے چیئر مین راج محمد خان نے کہا کہ انشاء اللہ 19مارچ 2015کو میٹرک امتحانات صاف اور شفاف طریقے سے ہونگے اور اس کی نگرانی میں بذات خود کرونگا انہوں نے کہا کہ امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کئے جائینگے اور نقل کی روکھ تھام کیلئےء سخت ترین اقداما ت کئے جائینگے ۔