کراچی، فوجی عدالتوں سے نہ صرف دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوگا بلکہ تاجر برادری کو تحفظ ملے گا ،جنید اشرف تالو

بدھ 14 جنوری 2015 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) 21 ویں ترمیم کے تحت دہشت گردی کے مقدما ت کی تیز سماعت کی غرض سے قا ئم کی جانے والی فوجی عدالتوں سے نہ صرف دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوگا بلکہ اس ناگزیر اقدام سے تاجر برادری اور خصوصا ً تعمیراتی سیکٹر کو تحفظ اور سلامتی حاصل ہو گی یہ بات ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کے چیئرمین جنید اشرف تالو وائس چیئرمین محمد حنیف میمن اور چیئرمین سدرن ریجن محمد حسن بخشی نے ایک مشترکہ بیان میں کہی آباد کے عہدیداروں نے صدر مملکت ممنون حسین وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے امید ظاہر کی ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور جامع اقدامات سے ہر شعبہ زندگی کے افراد بلا خوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کی بیشتر جماعتوں نے 21 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر ناقابل فراموش جذبہء حب الوطنی کا اظہار کیااور اس طرح پو ری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو گئی اور امید ہے کہ آئندہ مہینوں میں ملک میں امن قائم ہو نے سے تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا جناب جنید اشرف تالو نے کہا کہ ہماری نڈراور بہادر افواج کے جرأت مندانہ اقدامات سے انشا ء اللہ دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تمام اہل وطن کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر نا ہو گا ۔ جناب محمد حنیف میمن نے کہا کہ حکومت کے اس عزم اور حوصلے اور کئے جانے والے اقدامات سے ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر کا اعتماد بحال ہو گا جو ہمارے بچوں کے بزدلی پر مبنی بے رحمانہ اورسفاکانہ قتل پر مجروح ہو گیا تھا ۔جناب محمد حسن بخشی نے کہا کہ بلڈرز اور ڈیویلپرز ملک بھر سے دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں حکومت ، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :