سیاسی اتار چڑھاؤ، توانائی بحران اور امن وامان کی مخدوش صورتحال سے معاشی ترقی کو نقصان پہنچا،

رواں مالی سال پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہے گی،عالمی بینک

بدھ 14 جنوری 2015 23:19

سیاسی اتار چڑھاؤ، توانائی بحران اور امن وامان کی مخدوش صورتحال سے معاشی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) سیاسی اتار چڑھاؤ، توانائی بحران اور امن وامان کی مخدوش صورتحال سے معاشی ترقی کو نقصان پہنچا، عالمی بینک کا کہنا ہے رواں مالی سال پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی رپورٹ گلوبل اکنامک پراسپیکٹس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کا خدشہ ہے، 2014ء کی دوسری ششماہی میں سیاسی اتار چڑھاؤ، امن و امان کی ابتر صورتحال اور توانائی بحران کے باعث معیشت سست روی کا شکار رہی، تاہم بیرونی انفلوز کی آمد، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، جس سے بیرونی مالیاتی دباؤمیں کمی ہوئی، افراط زر 11سال کی کم ترین سطح پر آنے سے شرح سود میں بھی کمی کی گئی، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی تجارتی پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا تھا، لیکن توانائی بحران کے سبب برامدات بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔