ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت سٹے بازوں کے لیے چہیتی ٹیمیں بن گئی،
میچ فکسرز کے میزبان ممالک کا رخ کرنے کا خطرہ کھلاڑیوں کو حسینوں سے دور رہنے کی ہدایت
جمعرات 15 جنوری 2015 13:25
سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت سٹے بازوں کے لیے چہیتی ٹیمیں بن گئی ہیں 14 فروری سے شروع ہونے والے شوپیس ایونٹ کیلیے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیاگیا، میچ فکسرز کے میزبان ممالک کا رخ کرنے کا خطرہ ظاہر کردیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو حسینوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 11ویں ورلڈ کپ میں اب ایک ماہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے اور تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔
بکیز میزبان آسٹریلیا ا اور دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں،البتہ باقی آدھا درجن میں سے بھی کوئی ٹیم میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ پر 29 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل میں ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھا سکتی ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
نیوزی لینڈ میں میگا ایونٹ کی چیف ایگزیکٹیو تھریسے والش نے کہاکہ جب تک کوئی واقعہ نہ ہو ہم اس کے خلاف منصوبہ بندی نہیں کرسکتے لیکن گذشتہ دنوں جوکچھ سڈنی میں ہوا اس کے پیش نظر انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا ہے۔
ادھر میچ فکسنگ کا خطرہ بھی بدستور سر پر منڈلا رہا ہے، خاص طور پر کھلاڑیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ فکسرز انھیں حسیناوٴں کی مدد سے اپنے جال میں الجھا سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہاکہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ میچ فکسنگ گروپس اس ٹورنامنٹ کے دوران میزبان ممالک کا رخ کریں گے،ہمیں ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.