17جنوری کے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل ، عوام کی غیر معمولی دلچسپی ،لاہور کی ہر یونین کونسل سے عوام اس احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوں گے، عوامی تحریک لاہور ،
شہدا کے مقدس خون سے آنے والا انقلاب تاریکی کو اجالے میں بدل دے گا، چودھری افضل گجر اور حافظ غلام فرید کا لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے عہدیدران سے خطاب
جمعرات 15 جنوری 2015 23:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کہا ہے کہ 17جنوری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملنے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔لاہور کی ہر یونین کونسل سے عوام اس احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوں گے ۔صدر لاہور نے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے جائینگے جن پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔
لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں 17جنوری کے تاریخی احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ،عوام سے رابطہ مہم کا آغازبھی کر دیا گیا ہے ۔17جنوری کے ہونے والے احتجاج میں عوام کی دلچسپی غیر معمولی ہے۔(جاری ہے)
لاہور پریس کلب کے باہر ریاستی دہشت گردوں اور قاتل حکمرانوں کے خلاف بھی بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں 17جنوری کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید ،سلطان محمود چودھری ،عطیہ بنین،حاجی عبد الخالق،الطاف رندھاوا،ڈاکٹر اقبال نو،راجہ ندیم و دیگر بھی موجود تھے ۔عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم لاہور حافظ غلام فرید نے کہا کہ17جون کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں ۔جب تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا نہیں ملتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔شہدا کے مقدس خون سے آنے والا انقلاب تاریکی کو اجالے میں بدل دے گا ۔پوری قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ 19کروڑ عوام کا رزق چند مٹھیوں میں کیوں اور کیسے بند ہے ۔وقت آ گیا ہے کہ غریب کے چہرے کی زردی اور لٹیروں کے چہرے کی لالی ختم کردی جائے۔اس کیلئے قوم کو پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جلد صحتیاب ہو کر قوم کے درمیان ہونگے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت یابی کے بعد آمد پوری قوم کو نیا حوصلہ دے گی ۔حافظ غلام فرید نے کہا کہ پر امن تبدیلی کا آپشن ابھی ختم نہیں ہوا ۔17جنوری کو ہر کوئی جان لے گا کہ پاکستان کا حقیقی مسیحا کون ہے ۔زندہ دلان لاہور شہدائے ماڈل ٹاؤن کو 17جنوری کو ایسا خراج تحسین پیش کریں گے کہ چشم فلک یہ نظارہ مدتوں یاد رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے عوام شعور کی آنکھ کھولیں اور اپنا مقدر چند سیاسی خاندانوں کو نہ بیچیں۔جو قوم ظلم کے خلاف نہیں اٹھتی غلامی اسکا مقدر بنا دی جاتی ہے ۔17جنوری کو عوام قاتل حکمرانوں کے خلاف شد و مد سے آواز اٹھائیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری ہمیشہ کرپٹ سیاستدانوں کے ڈرامے اور حقائق جرات کے ساتھ قوم کے سامنے لائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.