پیمرانے موبائل فون ٹی وی لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:25

پیمرانے موبائل فون ٹی وی لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے موبائل فون ٹیلی ویژن کیلئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھورکی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو پانچ لاکھ روپے کے عوض موبائل فون ٹی وی لائسنس جاری کئے جائیں گے جبکہ ایک کمپنی زیادہ سے زیادہ دو لائسنس ہی حاصل کر سکے گی۔ اجلاس میں ڈی ٹی وی ایچ لائسنسنگ کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :