ہنگو،ٹرانسپوٹرو ں کی سی این جی سستی نہ کرنے کیخلاف پہیہ جام ہڑ تا ل ،مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 19 جنوری 2015 21:11

ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ہنگو ٹرانسپوٹرو ں کی سی این جی سستی نہ کرنے کے خلاف پہیہ جام ہڑ تا ل ،مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل مصنوعات سستا ہونے کے بعد ضلع ھنگو میں سی این جی پر چلنے والے مسافر گاڑیوں نے پہہ جام ہڑ تال کرتے ہوئے ھنگو ٹرانسپورٹ یونین کے صدرارسل خان، حاجی رضاء خان و دیگر نے بتایا کہ پورے ملک میں پٹرول او ر ڈیزل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں مگر سی این جی کی قیمتیں جو کی تو ں ہیں کیونکہ ضلع ھنگو کی تمام مسافر گاڑیاں پٹرول اور ڈیزل کے بجائے سی این جی پر چلتی ہیں اس لئے پٹرولیم مصنوعات کی کمی سے ہم کو کوئی فائد ہ نہیں ہے ہم نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو بار بار اگاہ کیا اور مذکرات کئے مگر اس کے باوجود انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے دئیے جانے والی کرایوں کا نیا ریٹ ہمیں دیا ہے جو کہ ہمیں ناقابل قبول ہے کیونکہ ہم نے پہلے ہی عوام کے خاطر اپنے مدد اپ کے تحت کرایو ں میں کمی کی ہیں اور ہم مذید کمی نہیں کر سکتے اس میں ہمارے ٹرانسپورٹروں کا کوئی فائدہ نہیں ہے جیب سے نقصان ہے اس سے اچھا ہے کہ ہم اپنے گاڑیوں کو اپنے گھرو ں میں کھڑا کریں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی تو ہم کرائے کم کرنے کو تیا ر ہیں بصورت دیگر ہمارے اس مطالبے کو ماننے تک پہہ جام ہڑ تال ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :