ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ہی دکھائی نہیں دیتا، سعید اجمل
منگل 20 جنوری 2015 12:48
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) آف اسپنر سعید اجمل کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ہی دکھائی نہیں دیتا۔اپنے ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ اس ٹورنامنٹ کے لیے اتنی مضبوط نہیں ہے،اگر حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی۔
(جاری ہے)
پاکستانی بیٹسمینوں کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کردار نبھانا ہوگا، میرا بدستور یہی خیال ہے کہ پاکستان ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل نہیں ہوگا، میں سیمی فائنلز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت کو آپس میں کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ اگر گرین شرٹس ایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا انحصار 2 سینئر ترین بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان پر ہوگا، انھیں بڑی اننگز سے دیگرکھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہوں گے۔ آف اسپنر نے مزیدکہا کہ مجھے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شدید مایوسی ہوئی، میں خاص طور پر آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اپنی بولنگ کے جوہر دکھانا چاہتا تھا جہاں اسپنرز کو زیادہ باوٴنس ملتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.