لال حویلی کے متصل پانچ کمروں کے گھر کو کرایہ پر لینے کیلئے شیخ رشید نے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر کو درخواست دیدی ہے،صدیق الفاروق،
درخواست کا میرٹ پر اور قانون کے دائرہ کے تحت رہتے ہوئے جائزہ لیں گے،چیئرمین وقف املاک بورڈ
بدھ 21 جنوری 2015 21:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ لال حویلی کے متصل پانچ کمروں کے گھر کو کرایہ پر لینے کیلئے شیخ رشید نے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر کو درخواست دے دی ہے۔ ہم اس درخواست کا میرٹ پر اور قانون کے دائرہ کے تحت رہتے ہوئے جائزہ لیں گے۔
(جاری ہے)
صدیق الفاروق نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سرکاری املاک پر قبضہ چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں وقف املاک بورڈ کی قبضہ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور کرپٹ افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی آمدنی میں اب آمدنی دگنی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد سرکاری املاک پر قبضہ کرکے اسٹے لے لیتے ہیں لیکن ہم ان کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تمام آپریشنز کی میں خود نگرانی کررہا ہوں۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.