مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم حکمرانوں باالخصوص پاکستان کا کردارانتہائی افسوسناک ہے،حافظ احمدعلی،
پاکستان اسلام کے نام پر وجودمیں آیالیکن حکمران شروع سے دین سے بے وفائی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں، جے یوآئی
بدھ 21 جنوری 2015 23:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) فرانس اور دیگر ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کراچی کے تمام اضلاع کا اہم ترین اجلاس کراچی کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی کے زیرصدارت منعقدہوا جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے خصوصی شرکت کی جبکہ مفتی محمدحماداللہ مدنی، پیر لیاقت شاہ، قاری عبدالحئی شیخ، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولانامشتاق عباسی، مولانا اقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانافرحان فاروقی، اسلم شیخ ایڈوکیٹ، خواجہ سیف الاسلام ایڈوکیٹ، مولاناآفاق عصری، شاہد علی خان، قاری عبدالمجید پتافی، غلام دستگیر گجر ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ احمدعلی نے کہاکہ مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم حکمرانوں باالخصوص پاکستان کا کردارانتہائی افسوسناک ہے، پاکستان دنیاکا واحد اسلامی نظریاتی ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجودمیں آیاتھالیکن حکمران شروع سے دین سے بے وفائی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔(جاری ہے)
اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں پر معافی مانگنے تک تمام سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور فوری طورپر پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس بلایاجائے اور تمام مسلم ممالک کا متفقہ فیصلہ سامنے لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ حکمران جب تک غیرت ایمانی کا مظاہرہ نہیں کریں گے دنیاہمارے جذبات سے کھیلتی رہے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.