مٹہ سوات کے عوام کو طبی و تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محمود خان
جمعرات 22 جنوری 2015 15:52
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تحصیل مٹہ سوات کے عوام کو طبی و تعلیمی سہولیات کیساتھ ساتھ زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے حلقہ پی کے ۔84مٹہ سوات کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی سکیموں پر عملی طور پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہیں ۔
تحصیل مٹہ ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ سوات میں ادویات اور دیگر جدیدآلات کی فراہمی، مٹہ ٹوفاضل بانڈہ سڑک ، تعلیمی و طبی اداروں کی بحالی اور اپ گریڈیشن ، سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر وغیرہ منصوبے شامل ہیں اور ان کی تکمیل سے سابقہ محرومیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوشحالی اور ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پشاورمیں تحصیل مٹہ سوات کے معززین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وفد نے صوبائی وزیر کو تحصیل ہسپتال مٹہ اور دیگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے وفد سے کہا کہ اُنہوں نے ضلع سوات سمیت تحصیل مٹہ کی ہسپتالوں کوتمام طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے تفصیلی بات چیت کی اور صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر محکمہ صحت کے ذمہ دار حکام کو تحصیل مٹہ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات میں تمام سہولیات کی فراہمی کے بارے میں ہدایت جاری کی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کی قیادت میں صوبے کے دور دراز پسماندہ اور ماضی میں نظرانداز کئے گئے علاقوں کو ترجیہی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بھی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم ہوں ۔ وفد نے مسائل و مشکلات میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.