نیشنل گرڈ میں خرابی سے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
ہفتہ 24 جنوری 2015 00:47
کراچی / لاہور / پشاور / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2015ء) گڈو سے کوئٹہ آنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے نیشنل گرڈ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا اور کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے جس سے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور اس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد سمیت متعدد شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔
گڈو سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرنے سے بلوچستان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔نیشنل گرڈ میں خرابی کے سبب این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی کے تین اسٹیشن ٹرپ ہونے سے لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریکی میں ڈوب گیا ہے، نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کو بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے، بن قاسم اور دیگر پاور پلانٹ بند ہونے سے شہر قائد میں مکمل طور پر بلیک آؤٹ ہوگیا ہے اور کے الیکٹرک کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ شہر کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.