امریکی صدر اوبامہ تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے امریکی صدر کا استقبال کیا ، امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ بھی اس دورے میں ہمراہ ہیں،دفاع، سیکورٹی، سول نیوکلیئر معاہدے، اقتصادی تعاون اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاہدے ہونگے ، دہلی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
اتوار 25 جنوری 2015 13:51
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ پڑوسی ملک بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے امریکی صدر کا استقبال کیا ، امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ بھی اس دورے میں ہمراہ ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نے مرکزی وزیر پیوش گویل اور دیگر بھارتی حکام کا صدر اوباما سے تعارف کرایا۔
بھارتی حکام نے دارالحکومت نئی دہلی میں ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جبکہ شہر میں 15 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔براک اوباما کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ان کا خصوصی طیارہ ایئرفورس ون بھارتی وقت کے مطابق صبح پونے دس بجے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر اترا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.