وزیراعلی کے وژن پر عمل پیرا ہو کر صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر
لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں‘سید ہارون سلطان بخاری
اتوار 25 جنوری 2015 14:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے گڈگورننس اور میرٹ کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا جائے گا ۔حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام محکمے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف افسران سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اورجنوری سے مارچ کے دوران پولیو وائرس ایکٹو ہو جاتا ہے اسلئے جنوری سے مارچ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں بھی تمام اضلاع کی انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب گرین روڈ کے تحت صوبے میں کل 10426 کلو میٹر سڑکیں مرمت اور تعمیر کی جائیں گی جبکہ 73619 کلو میٹر سڑکیں مختلف اضلاع میں تعمیر ومرمت کی جائیں گی ۔ صوبے میں دس فٹ چوڑی سڑکوں کو بارہ فٹ چوڑا کیا جائے گا اور مستقبل میں تعمیر ہونے والی تمام سڑکیں بارہ فٹ چوڑی ہوں گی۔ا نہوں نے بتایا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بقا پر اس سال ریکوری کو مزید بڑھایا جائے گا اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے بارے میں عدم تعاون کرنے والے پٹواریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گااور عوام کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لئے پٹورای سے تحصیلدارکی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.