سندھ حکومت نے بلا مشاورت فنانس ایکٹ 2014 کے ذریعے گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادیا
اتوار 25 جنوری 2015 16:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سندھ حکومت نے وفاق کی طرف سے مشاورت کے بغیر فنانس ایکٹ 2014 کے ذریعے گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں کی جانے والی ترامیم پر عملدرآمدکا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری سے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تیار کردہ سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبوں سے مشاورت کے بغیر کی جانے والی ترامیم کو صوبائی حکومتوں کے اپنے ریونیوکے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل بنایا جائے۔
سمری میں کہا گیاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کے بارے میں صوبوں سے مشاورت نہیں کی گئی جس کے باعث اب اس پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
سمری میں بتایا گیاکہ صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹس اور صوبائی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز کی طرف سے ایف بی آر کے 2 قسم کے ٹیکس اکھٹے کیے جارہے ہیں مگر بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکسوں کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت کیے بغیر ترامیم کردی گئی جبکہ اس کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے صوبوں کو نئے ریٹ اور نئے میکنزم کے مطابق گاڑیوں پر ٹیکس وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ یہ صوبوں کے اپنے ریونیو میں بھی کمی کا باعث بن رہے ہیں۔
سمری میں سی سی آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ معاملے پروفاق اور چاروں صوبوں کی مشاورت سے فنانس ایکٹ کے ذریعے کی جانے والی ترامیم و ٹیکس تجاویز کو قابل عمل بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.