پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان تین ماہ کا معاہدہ تنازع کا شکا ر ہوگیا
پیر 26 جنوری 2015 13:52
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ کرکٹ2015 سے قبل ہی ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے تین ماہ کا معاہدہ کیالیکن کھلاڑیوں نے اس معاہدے کومسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئر میں شہریار خان نے اس حوالے سے کپتان مصباح الحق سے بات کر نے کی کوشش کی تاہم کپتان اور دیگر کھلاڑی اس معاملے پر ڈٹ گئے ہیں اور کھلاڑی بغیر معاہدوں کے بیرون ملک سفر کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کئی کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کرکٹرز نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد ممکنہ کریک ڈاؤن کے خلاف قبل از وقت بغاوت کا اعلان کردیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر نے سے انکار کردیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے تسلیم کیا ہے کہ کھلاڑیوں نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات ظاہر کئے ہیں میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں نے تین ماہ کا معاہدہ مسترد کرتے ہوئے ایک سال کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
پلیئرز اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں البتہ بورڈکو امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل درمیانی راستہ نکل آئے گا۔ مصباح الحق جو ورلڈ کپ کے بعدون ڈے انٹر نیشنل سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے براہ راست کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ شہریار خان اور منیجر نوید اکرم چیمہ کھلاڑیوں کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے تین ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹ اچانک نہیں تھے انہیں ابتدا میں بتادیا گیا تھا کہ بورڈ انہیں تین ماہ کے معاہدے دے گا۔ لیکن ان خبروں کے بعد کہ پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ ورلڈ کپ کے بعد کئی سینئر کھلاڑیوں کو ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ورلڈ کپ کے بعدجو سینٹرل کنٹریکٹ دیے جائیں گے اس میں ورلڈ کپ کے ناکام کھلاڑیوں کو اے سے بی کٹیگری میں کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی بورڈ حکام سے کئی میٹنگز ہوچکی ہیں لیکن کھلاڑی تین ماہ کے معاہدوں اور بعض نئی شقوں پر دستخط کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو خطرہ ہے کہ ورلڈ کپ میں اگر ان کی کارکردگی خراب رہتی ہے تو بورڈ ان کی کیٹیگری میں تنزلی کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری براہ راست مصباح الحق سے بات چیت ہورہی ہے لیکن وہ اس وقت اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ سابق سفارت کار نے کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی ہم کرکٹرز سے رابطے میں ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پر نظر ثانی کر لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.