فیسکو اور واپڈا کے دیگر اداروں کی پرائیویٹائزیشن کرنے کی کوشش کی گئی تو واپڈا ملازمین ملک بھر کے واپڈا دفاتر کی تالہ بندی کرنے کے علاوہ بجلی کے سسٹم کو بھی جام کردینگے،واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک یونین
منگل 27 جنوری 2015 17:12
فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) فیسکو اور واپڈا کے دیگر اداروں کی پرائیویٹائزیشن کرنے کی کوشش کی گئی تو واپڈا ملازمین ملک بھر کے واپڈا دفاتر کی تالہ بندی کرنے کے علاوہ بجلی کے سسٹم کو بھی جام کردینگے ۔ یہ بات واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک یونین کے نمائندوں نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کو پرائیویٹائز کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف آج اٹھائیس جنوری بدھ کو فیصل آباد ریجن کے تمام دفاتر جن میں جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ وغیرہ شامل ہیں واپڈا کے ملازمین ہڑتال کے علاوہ احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں گے ۔
اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء کے مطابق حکومت نے ملک بھر کے صنعتکاروں اور ایوان صنعت و تجارت کے مطالبہ پر مختلف شہروں کے واپڈا اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں واپڈا حکام اور پرائیویٹائزیشن کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کیخلاف واپڈا ملازمین سراپا احتجاج ہوگئے ہیں ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ فیسکو ، کیسکو ، لیسکو، میپکو سب ادارے منافعے میں اورپنجاب میں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت کو اربوں روپے کا منافع بھی ہورہا ہے اس لئے صنعتکاروں کے مطالبہ پر حکومت کو ان اداروں کی پرائیویٹائزیشن نہیں کرنی چاہیے اگر ایسا کیا گیا تو ملک کا پہیہ جام کردینگے
مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.