پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے جاگیر دار چھوٹے کسانوں و کاشتکاروں کا حصہ ہڑپ نہ کرسکیں‘ عبداللطیف
بدھ 28 جنوری 2015 14:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہا ہے کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت و اقتصادیت کا زیادہ تر دارومدار زراعت کے شعبہ پر ہی ہے لیکن زرعی ترقی کیلئے اقدامات کے اعلانات کے باوجود ملک کا خوراک میں خود کفیل نہ ہونا تشویشناک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں زرعی قرضوں کے اجراء میں 80 فیصد اضافہ ہوچکا ہے لیکن ملک پھر بھی خوراک میں خود کفیل نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے ملک کے زرعی قرضوں کے اجراء کا حجم 137 ارب روپے تھا جو اب بڑھ کا 248 ارب روپے ہوچکا ہے لیکن چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کی حالت پھر بھی نہیں بدل سکی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کا اہم ترین زرعی ملک پاکستان دوسرے مماک سے زرعی اجناس درآمد کر کے اپنی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں زرعی قرضوں میں پنجاب کا حصہ 83 فیصد سے بڑھ کر 86 فیصد ہوگیا ہے لیکن اس سے چھوٹے کاشتکار پھر بھی مستفید نہ ہوسکے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے ایسے اقدامات پر زور دیا جس سے جاگیر دار چھوٹے کسانوں و کاشتکاروں کا حصہ ہڑپ نہ کرسکیں۔ انہوں نے زرعی مداخل کے نرخوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.