خیبر پختونخوا چیمبرنے انجینئرنگ ،انڈسٹریز کے شعبے کے فروغ ،انڈسٹریل سیکٹر میں پراجیکٹس کی نشاندہی کیلئے پراجیکٹ آئیڈنٹیفیکیشن کمیٹی تشکیل دیدی
بدھ 28 جنوری 2015 16:31
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے انجینئرنگ اور انڈسٹریز کے شعبے میں قریبی روابط کے فروغ اور انڈسٹریل سیکٹر میں پراجیکٹس کی نشاندہی کیلئے پراجیکٹ آئیڈنٹیفیکیشن (Project Identification) کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے وائس چانسلر امتیاز حسین گیلانی ‘ چیمبر کے سابق صدر اور پشاور میں کوریا کے اعزازی قونصل جنرل عفان عزیز ‘ انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر اقبال یونس اور انجینئر مقصود انور پرویز شامل ہونگے ۔
کمیٹی اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے مابین قریبی روابط کے فروغ کے ساتھ صنعتوں کیلئے انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ طلباء کیلئے پراجیکٹس کی نشاندہی کرے گی اور اپنی سفارشات خیبر پختونخوا چیمبر کے توسط سے صوبائی حکومت کو پیش کی جائیں گی۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایک وفد نے صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اور کونسل کے وائس چیئرمین انجینئر زاہد عارف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں خیبر پختونخوا چیمبر کے نائب صدر حاجی اقبال خان ‘ چیمبر کے سابق صدر عفان عزیز ‘ ایگزیکٹو ممبران عابد اللہ ‘ پرویز خان خٹک ‘ سعد خان زاہد ‘ اشتیاق محمد ‘ صادق امین ‘ انجینئر اقبال یونس ‘ انجینئر لطیف خان ‘ انجینئر جہانزیب خان اور مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سمیت چیمبر کے ممبران صدر گل اور دیگر بھی موجود تھے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق نے صوبے کی معاشی ترقی میں صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے کردار کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں صنعتی ترقی کا فروغ اکیڈیمیہ اور انڈسٹریز کے درمیان قریبی روابط کے فروغ میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں بالخصوص انجینئرنگ کے شعبے میں فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء و طالبات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم دی جائے اور عملی طور پر انہیں صنعتوں میں کام کرنے کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا چیمبر اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انجینئرنگ کے شعبے متعلقہ اداروں کے پاس فنڈز موجود ہیں اور یہ فنڈز انڈسٹریلسٹ میں تقسیم کئے جائیں تاکہ وہ صنعتوں میں انٹرن شپ کرنے والے طلباء کومعاوضے کی ادائیگی کی جاسکے۔ انجینئر زاہد عارف نے اپنے خطاب میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اٹھائے جانیوالے اقدامات اور کونسل کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور کہا کہ صنعتوں اور اکیڈیمیہ کے مابین باہمی کے روابط کے فروغ سے ملکی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان انجینئرنگ کونسل ملک میں انجینئرز کے فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا چیمبر اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں پراجیکٹ آئیڈنٹیفیکیشن کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انجینئرنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کو بہتر انداز میں کام کرنے کے مواقع میسر آئیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے وائس چانسلر امتیاز حسین گیلانی نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق ‘ انجینئر زاہد عارف اور عفان عزیز کی سفارشات اور تجاویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت انڈسٹری اور اکیڈیمیہ کے مابین قریبی روابط کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایک موثر اور بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے جو انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور پراجیکٹس کی نشاندہی کیلئے کام کرے۔ ا نہوں نے کہا کہ صنعتوں میں کام کرنیوالے انجینئرز کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے جو انہیں سکالرشپ کے طور پر دیئے جائیں اور ان کی مالی امداد کی جاسکے۔ اجلاس سے مختلف انجینئرز اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلر سمیت صنعتکاروں نے بھی خطاب کیا اور اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.