چیف سیکرٹری پنجاب کی ڈی سی اوز کو شجرکاری مہم کامیاب بنانے کی ہدایت،
محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کو مفت پودے فراہم کرے گا، پنجاب میں ایک کروڑ 20لاکھ پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے‘ چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل کی ہدایت
بدھ 28 جنوری 2015 22:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو 2فروری سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم کامیاب بنانے کی ہدایت کردی ہے۔چیف سیکرٹری نے صوبہ بھرکے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کو مفت پودے فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امسال شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ 20لاکھ پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔(جاری ہے)
تمام اضلاع میں محکمہ جنگلات کی نرسریوں کے سٹاک کی تصدیق کی جائے ۔چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے کہا کہ پنجاب بھر میں عوام کی دلچسپی کے لئے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے تاکہ شہریوں میں پھولوں اور پودوں کی افادیت کا شعور بیدار ہو۔
چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے کہا کہ پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور محکمہ جنگلات کے اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے اور لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بننے والی نئی پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹیز کی استعدادکاربڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دی جائے بالخصوص شجرکاری کے حوالے سے متعلقہ ادارے باہم اشتراک سے کام کریں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.