آئی سی سی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی
جمعرات 29 جنوری 2015 11:52
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے فاسٹ باؤلر محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے ‘ محمد عامر پابندی کے خاتمے کے بعد قومی کرکٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوں گے تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے محمد عامر پر عائد پابندی اٹھانے کی درخواست کی جس پربورڈنے تمام شواہد کی موجودگی کے بعد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے آئی سی سی کے انٹی کرپشن قوانین میں تبدیلیوں کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم نے انھیں اجازت دے دی ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام منعقد ہونے والے کرکٹ کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
، چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں بتایا کہ محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور اس کے بعد ان کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر غور کیا جائیگاواضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر پر 2010 میں 5 سال تک کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ محمد عامر 2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011 میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
محمد عامر اور آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت کے قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کیلئے نوبال کیں۔آئی سی سی نے 2011 میں ان پر پابندی عائد کردی تھی تاہم پابندی لگانے والے جج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر عامر پر پانچ سال، سلمان بٹ پر دس سال اور آصف پر سات سال پابندی لگائی گئی تھی جبکہ تینوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔پی سی بی کی جانب سے گزشتہ سال آئی سی سی سے درخواست کی گئی تھی کہ محمد عامر پر لگائی جانے والی پابندی میں نرمی کر کے ان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.