گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور مستعفی
جمعرات 29 جنوری 2015 13:28
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء )مستعفی ہونے والے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور 18اگست 1952ء کو سیاں دی کھوئی نزد چیچہ وطنی فیصل آباد میں پیدا ہوئے وہ پنجاب کے 35ویں گورنر تھے ، ان کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے 1976ء میں انہوں نے فیصل آباد میں اپنا تعلیمی کیریئر مکمل کیا اور اسی برس ان کی شادی محترمہ پروین سرور سے ہوئی ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور وہ آرائیں برادری سے تعلق رکھتے ہیں ۔
ایک اندازے کے مطابق چوہدری محمد سرور 16ملین پاؤنڈزکے مالک ہیں ان کی فیملی ہول سیل کیش اینڈ کیری بزنس سے تعلق رکھتی ہے ۔(جاری ہے)
1987ء میں وہ پہلی بار گلاسکو سٹی سے لیبر کونسلر کیلئے کھڑے ہوئے اور 1992ء میں انہوں نے الیکشن جیتا 1997ء کے جنرل الیکشن میں وہ گلاسکو سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے وہ پہلے ایشین ممبر پارلیمنٹرین تھے جنہوں نے قرآن پر حلف لیا۔
2001ء میں گلاسکوسٹی میں دوبارہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور2005ء میں گلاسکو کے ایک نئے حلقے سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی ۔ محمد سرور 2004ء میں سکاٹش افیئرز کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے اور 2005ء میں اسی کمیٹی کے چیئرمین بھی بن گئے 2010ء میں وہ برطانوی شہریت چھوڑ کر پاکستان آگئے اور مسلم لیگ (ن) نے انہیں 5اگست2013ء کو پنجاب کا 35گورنر بنا دیامزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.