کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے کا گھن چکر بھارتی لابی کے چند گنے چنے مفاد پرست عناصر نے ڈال رکھا ہے‘ عبدالباسط
جمعرات 29 جنوری 2015 13:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اتفاق رائے کا گھن چکر بھارتی لابی کے چند گنے چنے مفاد پرست عناصر نے ڈال رکھا ہے،حکومت اس چکر سے نکلے اور آبی ماہرین کی مشاورت سے بڑے ڈیم پر ریفرینڈم کی داغ بیل ڈالے منفی پرو پیگنڈے کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔ ایک بیان میں ممتاز صنعتکار اور پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان جب بھی اپنی بقا و احترام کے لیے کوئی بڑا قدم اٹھانے لگتا ہے بعض عالمی طاقتیں اور ان کے آلہ کار شور مچانے لگتے ہیں۔
ایٹمی دھماکہ کرنے اور ایٹمی طاقبت بننے سے قبل انہی طاقتوں اور ان کے حاشیہ برداروں نے عالمی امن تباہ ہونے کے اندیشوں کے شور سے پاکستان پر خوف کا ماحول طاری کرنے کی کوشش کی لیکن محمد نواز شریف نے ایسی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے عوام کی آواز پر لبیک کہا ۔(جاری ہے)
دھماکا کیا اور پاکستان کا نام ہمیشہ کے لیے سر بلند کر دیا۔ عبدالباسط نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی کا ضامن منصوبہ ہے جس کی تعمیر پاکستانی عوام کا حق ہے۔
امریکہ بھارت کو مضبوط و طاقتور بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا ۔ امریکی صدر بارک اوباما کے حالیہ دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے مابین بھاری بھرکم معاہدوں کے ذریعے بھارت کا دماغ آسمان تک پہنچا دیا گیا ہے اس لیے نواز شریف اس ڈیم پر کام شروع کرائیں رہتی دنیا تک پاکستان خوشحال اور وزیر عظم پاکستان کا کارنامہ چمکتا رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.