ورلڈ کپ میں میری نیک تمنائیں تمام فاسٹ باؤلرز کے ساتھ ہیں ، کورٹنی والش
جمعرات 29 جنوری 2015 14:07
بارباڈوس( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر کورٹنی والش نے کہا ہے ورلڈ کپ میں میری نیک تمنائیں آپ تمام فاسٹ باوٴلروں کے ساتھ ہیں۔کہ میرا تمام فاسٹ باؤلروں کو مشورہ ہے کہ انہیں اپنے کام کے تمام پہلوؤں میں مستقل مزاجی دکھانا ہوگی ۔ میں 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکا تھا اور ایسے میں ، میں جو رائے دینے جا رہا ہوں اس پر کوئی بھی سوال اٹھا سکتا ہے۔
ایسا نہیں کہ میں نے کبھی ان دو ملکوں میں نہیں کھیلا۔ میں یہاں ایک سے زائد مرتبہ دورہ کر چکا ہوں لہذا ان دونوں ملکوں کی کنڈیشنز کے بارے میں مجھے آگاہی ہے۔میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میری ریٹائرمنٹ کے بعد سے اب تک بہت تبدیلیاں آ چکی ہیں اور اب کرکٹ بلے بازوں کیلئے زیادہ سازگار ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
تاہم، آج بھی عظیم فاسٹ باوٴلر اپنا جادو دکھاتے ہوئے بہت زبردست کام کر رہے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں والش کا کہنا تھا کہ میرا تمام فاسٹ باوٴلروں کو مشورہ ہے کہ انہیں اپنے کام کے تمام پہلووٴں میں مستقل مزاجی دکھانا ہو گی۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مشکل ہو سکتی ہیں لہذا سب کو اس چیلنج کیلئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنا ہو گا۔عموماً صبح شروع ہونے والے میچوں میں نئی اور سخت پچیں اور سفید کوکوبورا گیند آپ کی معاون ہوتی ہے، لیکن ڈے نائٹ میچ میں گیند آپ کا اتنا ساتھ نہیں دیتی اور صورتحال مختلف ہوتی ہے۔نیوزی لینڈ میں اگر اوس ہے تو پھر آپ کی تمام صلاحیتوں کا امتحان ہونے والا ہے۔ہو سکتا ہے کہ وہاں کی پچیں آسٹریلیا کی طرح اچھال بھری نہ ہوں لیکن ابتدا میں آپ کو دونوں ملکوں میں مدد ملے گی۔میرا مشورہ ہے کہ آپ میچ کے شروع میں وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کوشش کریں کہ نئی گیند سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں، خواہ اس کیلئے آپ کو عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ باوٴلنگ اور فیلڈنگ سیٹ کرنا پڑے۔فاسٹ باوٴلروں کو ورلڈ کپ میں اتنے زیادہ ورلڈ کلاس بلے بازوں کو آوٴٹ-تھنک کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔یہ کیسے ہو گا؟ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیس میں تبدیلیاں ضرور کریں۔سلو گیندوں میں بھی ورائٹی دکھانا ہو گی۔اسی طرح کریز پر بلے بازوں کی موومنٹ پر بھی توجہ انتہائی اہم ہے۔اے بی ڈی ولیئرز، ایرون فنچ، کرس گیل، ڈیوڈ وارنر اور برنڈن مک کلم جیسے بلے باز جب کھیلنے پر آئیں تو باوٴلرز کو بھاری قیمت چکانا پڑ جاتی ہے۔پہلے تو میں کہوں گا کہ شکر ہے میں ریٹائر ہو چکا ہوں، لیکن آپ کو شش کریں کہ یہ اپنے بازوں کا زیادہ استعمال نہ کر سکیں کیونکہ یہ بہت مضبوط کھلاڑی ہیں اور یہ ہمیشہ ہی باوٴلر سے ایک قدم آگے رہنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔لہذا یہ انتہائی ضروری ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.