کیون پیٹرسن پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے دروازے بھی بند
جمعرات 29 جنوری 2015 14:10
لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) کیون پیٹرسن کی بیٹنگ صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں،کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی نمائندگی کیلیے جنوبی افریقا کو چھوڑا لیکن اس سے انگلینڈ میں کوئی بھی مزید استفادہ کرنے کو تیار نہیں۔
(جاری ہے)
اپنے سردو گرمزاج، سابق انگلش کوچ اور کھلاڑیوں سے اختلافات اور جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ مل کر انگلش ٹیم کا مذاق اڑانے کی پاداش میں انہیں انگلش بورڈ نے ٹیم سے باہر کردیا تھا، وہ دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں لیکن اب ان پر نا صرف انگلینڈ بلکہ کاؤنٹی کلبز کے دروازے بھی بند ہوچکے ہیں۔
سرے کلب نے ان کی تین ماہ قبل رجسٹریشن منسوخ کردی تھی بلکہ اب اگلے سیزن کیلیے سری لنکا کے اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا سے معاہدہ کرکے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کیون پیٹرسن کی انگلش کرکٹ منظر نامے میں واپسی کا کوئی امکان فی الحال دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم کوئی کلب انہیں نئے برس میں معاہدہ پیش کرے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔لیکن ایک بات تو طے ہے کہ وہ اب کبھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.