بوم بوم آفریدی نے ٹی20 اسپیشلسٹ بننے کی تیاریاں شروع کردیں
جمعہ 30 جنوری 2015 14:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راوٴنڈر شاہد آفریدی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی20 کرکٹ کے فرانچائز اسپیشلسٹ' بننے جارہے ہیں۔34 سالہ آفریدی جو 2016 کے ٹی20 ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کریں گے، نے بگ بیش لیگ کے لیے بھی اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔آفریدی نے پہلے ہی انگلینڈ کی ٹی ٹوئینٹی لیگ میں انگلش کاوٴنٹی نارتھینٹ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے سینئر مینیجر اینتھونی ایورڈ کے حوالے سے بتایا کہ آفریدی کی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کریئر کی جانب آمد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کریئر کی جانب پہلے ہی کیون پیٹرسن اور اینڈریو فلنٹوف جیسے کھلاڑی گامزن ہیں اور انہوں نے ان لیگز پر بھاری اثر چھوڑا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آفریدی بگ بیش کا پہلا ایڈیشن کھیل چکے ہیں اور اس کے پانچویں ایڈیشن میں ان کی شمولیت کو خوش آمدید کہیں گے۔
کیریبیئن کرکٹ لیگ کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈائریکٹر اور سابق آسٹریلوی آل راوٴنڈر ٹام موڈی کے مطابق آفریدی ویسٹ انڈیز کی لیگ میں بھی کانٹریکٹ کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایل 2015 میں آفریدی کی شمولیت سے ٹورنامنٹ کا جوش و خروش مزید بڑھ جائے گا۔آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.