نیتھن ایسٹل ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ صفر کا ذائقہ چکھ چکے
جمعہ 30 جنوری 2015 14:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ورلڈ کپ میں اپنی دھواں دار بیٹنگ سے تو بہت سے بلے بازوں نے نام کمایا ، لیکن میگا ایونٹ کے دوران کچھ کھلاڑیوں نے صفر پر آؤٹ ہونے کا بھی ریکارڈ بنا رکھا ہے ، کرکٹ کی عالمی جنگ میں صفر کا تمغہ سینے پر سجانے کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی نیتھن ایسٹل پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ میگا ایونٹ کی 22 اننگز میں انہیں 5 بار بغیر کھاتا کھولے صفر پر پویلین جانا پڑا۔
پاکستان کے سابق بلے باز اعجاز احمد بھی اس منفی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ صفر کے ساتھ ان کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ عالمی کپ کی 26 اننگز میں 5 بارانہیں بغیر کسی سکور کے میدان بدر ہونا پڑا۔ آئر لینڈ کے کائل میک کلین کیلئے بھی ورلڈ کپ میں بلے بازی کا تجربہ کسی ڈراوٴنے خواب سے کم نہیں ہے۔(جاری ہے)
وہ میگا ایونٹ کی محض 8 اننگز میں 4 بار بغیر کسی سکور کے آوٴٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی کیتھ آرتھرٹن ٹورنامنٹ کی 13 اننگز میں 4 بار ڈک آوٴٹ ہوچکے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئر زبھی اس فہرست میں شامل ہیں ، وہ عالمی کپ کی 15 اننگز میں 4 بار بغیر کسی سکور کے باوٴلرز کا شکار ہوئے۔ کینیا کے کھلاڑی شیم نوچے کیلئے ورلڈ کپ کا تجربہ ہولناک ثابت ہوا ، وہ میگا ایونٹ کی محض تین گیندوں کا سامنا کر پائے اور تینوں بار صفر پر آوٴٹ ہوئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.