غیر قانونی طریقے سے حاصل کردہ پلاٹوں کے نیک نیت خریداروں کے ایل ڈی اے سے تنازعات کے تصفیے کیلئے کمیشن تشکیل
جمعہ 30 جنوری 2015 16:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)حکومت پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیموں میں غیر قانونی طریقے سے حاصل کردہ پلاٹوں/دیگر جائیدادوں کے نیک نیت حقیقی خریداروں کے مفادات کے تحفظ اور خلاف قانون/خلاف قواعد تعمیر کردہ عمارتوں اور ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ایل ڈی اے کے ساتھ تنازعات کے منصفانہ تصفیے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ترمیمی)ایکٹ‘مجریہ 2013ء کی دفعہ32کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیشن تشکیل دے دیا ہے ‘جس کا دفتر ایل ڈی اے آفس‘-3سوک سنٹر‘نزدہمدرد چوک‘قائد اعظم ٹاؤن میں قا ئم کیا گیا ہے -یہ کمیشن صرف ایسے تنازعات یا معاملات کی سماعت کرے گا جو اس ایکٹ کی تاریخ اجراء16دسمبر 2013ء سے پہلے پیدا ہوئے ہوں۔
کمیشن کسی عدالت سے فیصلہ شدہ معاملات کی سماعت نہیں کرے گا ۔(جاری ہے)
تاہم کسی عدالت میں زیر سماعت مقدمے سے دستبرداری پر معاملہ کمیشن کو بھجوایا جا سکتا ہے تا ہم اس ضمن میں درخواست دہندہ درخواست کے ہمراہ ایک بیان حلفی لف کرے گا۔ کمیشن کے فیصلہ کے خلاف درخواست گزار کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہوگا۔کمیشن میں ہر وہ شخص درخواست دائر کر سکتا ہے جو کسی جائیداد کا نیک نیت حقیقی خریدار (Bonafide Purchaser) ہونے کا دعویدار ہو مگر اس کی الاٹمنٹ یا اس کے حق میں تبدیلی مفاد کو اتھارٹی نے منسوخ کر دیا ہو یا اس پر اعتراض کر دیا ہو ۔
ایسا شخض جو کسی غیر قانونی/خلاف قواعد کی گئی تعمیر کا مالک یا قابض ہو یا کسی غیر قانونی /خلاف قواعد بنائی گئی ہاؤسنگ سکیم کا رہائشی یا ڈویلپر ہو۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کے لئے اتھارٹی کی ویب سائٹ www.lda.gop.pk پر ”قواعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیشن مجریہ2014ء“ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیںمزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.