اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادیوں کی بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے ‘ امریکی فوج کا دعویٰ
ہفتہ 31 جنوری 2015 12:03
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادیوں کی بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے۔بیان کے مطابق ابو مالک کی تربیت کے باعث دولتِ اسلامیہ کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کی جانب گامزن تھی۔
(جاری ہے)
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ابو مالک عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت میں کیمیائی ہتھیاروں کے انجینئر تھے اور بعد میں انھوں نے دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کر لیامریکہ اور اتحادیوں نے دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر اب تک دو ہزار بار بمباری کی ہے۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو مالک 24 جنوری کو موصل کے قریب بمباری میں ہلاک ہوئے۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ابو مالک کی ہلاکت کے بعد کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی دولت اسلامیہ کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ کئی بار دولت اسلامیہ پر کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن اس کے پاس بہت سارے کیمیائی ہتھیارموجود ہونے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.